ہندستان کے معروف عالم دین اور مفکر جناب وارث مظہری صاحب نے اس مختصر مگر نہایت بصیرت افروز مضمون میں تجدید اور تجدد کے مابین فرق کو غیر معمولی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کے نزدیک تجدید دراصل دین کی اصل روح کو ازسرِنو زندہ کرنے اور اس کو غیر ضروری آمیزشوں سے…
بے شعور مسلمان، باشعور ملحد!
(محمد حسن الیاس)
دین کا اصل تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے خالق سے شعوری تعلق قائم کرے، نہ کہ محض نسلی یا موروثی انتساب پر بھروسہ کرے۔ اللہ نے انسان کو عقل و شعور دیا ہے اور اسی بنیاد پر وہ اس کے حضور جواب دہ ہے۔
اہل کتاب نے یہی غلطی…
"تجدَّدَ یتجدَّدُ، تجدُّدًا" سے عربی زبان میں اسم فاعل بنتا ہے "مُتجدِّد"۔ اس کا مطلب ہے کسی شے کو نیا بنانا یا نئی شکل دینا۔ جب یہ لفظ دین کے ساتھ جُڑتا ہے، جیسے "متجدّدِ اسلام"، تو اس سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو دین کی اصل ساخت کو بدل کر، اسے زمانے کے…
بچوں جیسا مان… بڑوں کو بھی نصیب ہو
میرے چھوٹے بیٹے کی عمر پانچ، چھ سال ہے۔ عام طور پر جو کچھ مل جائے کھا لیتا ہے، کبھی ضد نہیں کرتا۔ مگر کل ہم ایک ایسی جگہ کھانے گئے جہاں طرح طرح کے لذیذ کھانے موجود تھے۔ اچانک اس نے ایک خاص چیز کھانے پر اصرار…
علامہ سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں:
’’ مسلمانوں کی ترقی اور تنزلی، دونوں کا ایک ہی سبب ہے اور وہ ہے ان کا فوری اور وقتی جوش۔ وہ سیلاب کی مانند پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہلا سکتے ہیں، لیکن کوہ کن کی طرح ایک ایک پتھر کو جدا کرکے راستہ صاف نہیں کرسکتے۔ وہ بجلی…
غزہ کا المیہ، بقیہ المیوں کی طرح ایک بار پھر اسی انجام کو پہنچا، جس کا اندیشہ ابتدا سے تھا
بدترین انسانی بحران، قحط، اور ہزاروں بے گناہ جانوں کا خاتمہ۔
مسلمانوں کی مذہبی قیادت نے مسلح تصادم کو جس طرح رومانویت کا رنگ دیا، وہ انجام کار ہمیشہ کی طرح تباہی اور بربادی ہی نکلا۔…
" توہین رسالت کے قانون پر علما کی حساسیت"
(دیوبندی روایت کو درپیش چیلنچ اور اس کی تاریخ)
توہین رسالت کی سزا کا مسئلہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ امت کی علمی تاریخ میں یہ مسئلہ ہمیشہ سے علما کے مابین زیر بحث رہا ہے۔اس کی اصل بنیاد تو یقیناً دینیاتی ہے،جیسے کہ قرآن مجید…
"تشدد سے پہلے تحفظ: "مدارس کے لیے ایک سنجیدہ تجویز
(محمد حسن الیاس)
میں یہ بات مخالفت میں نہیں، خیر خواہی میں کر رہا ہوں۔ مدارس ہمارے معاشرے کی ایک عملی حقیقت ہیں۔ یہ کسی نظری بحث کا نتیجہ نہیں، ایک دینی، معاشرتی اور فطری ضرورت سے پیدا ہونے والا نظام ہے، جو آج ہماری تہذیب…
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ: ایک عہد ساز مفکر!
(تحریر: محمد حسن الیاس)
خدا کی اس دنیا میں کچھ ایسے انسان بھی جنم لیتے ہیں جن کے وجود میں بصیرت کی ضیا، فکر میں تدبر کی گونج، اور بیان میں معانی کی تابندگی ازل سے پیوست ہوتی ہے۔ وہ علم کو تراشتے، اس میں نئی روح پھونکتے، اور…
فکر اور مزاحمت: اقبال سے انقلاب تک!
فکر کی تاثیر فوری طور پر نمایاں نہیں ہوتی۔ یہ ابتدا میں ایک بے نام اضطراب کی صورت میں جنم لیتی ہے، جو رائج نظامِ فکر پر سوال اٹھاتا ہے۔ یہی خلش وقت کے ساتھ ایک فکری نقش میں ڈھلتی ہے، جو نجات کی سمت اشارہ کرتی ہے۔ پھر…
"تاریخ کے ملبے پر کھڑی امت"
(گمشدہ عظمت، خاموش حال، تاریک مستقبل)
تباہی کی راکھ سے اٹھنے والی دنیا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد جو پُرامن، خوابناک، اور نئی تہذیبی اقدار پر مبنی عالمی عرف تراشا تھا، انسانوں کے اس رومانوی عقد کا ہنی مون اب اختتام کو پہنچ رہا پے۔
یہ وہ بندھن تھا جس کی…
"استاد کبھی نہیں ڈانٹتا'"
استاد کبھی نہیں ڈانٹتا، وہ تو بس اپنی آواز کو ہمارے اندھیروں میں اتارتا ہے، تاکہ ہم ارادوں کی دھند اور معمولات کی دوڑ میں اپنے اصل وجود کی آواز سن سکیں۔
اس کی ڈانٹ، دراصل ہمارے اندر دبی ہوئی ان صداؤں کو جگانے کی کوشش ہوتی ہے، جنہیں ہم نے سہولت، خوف…