شاہ ولی الله
ابن تیمیہ اور ابن رشد کے بعد بل کہ خود انھیں کے زمانے میں مسلمانوں میں جو عقلی تنزل ہوا اس لحاظ سے یہ امید نہیں رہی تھی کہ پھر کبھی کوئی صاحبِ دل و دماغ پیدا ہوگا، لیکن قدرت کو اپنی نیرنگیوں کا تماشا دکھلانا تھا کہ اخیر زمانے میں جب کہ…
امام غزالیؒ کے ڈیڑھ سو برس بعد، ساتویں صدی کے نصفِ آخر میں امام ابنِ تیمیہؒ پیدا ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ دریائے سندھ سے فرات کے کناروں تک تمام مسلمان قوموں کو تاتاری غارت گر پامال کر چکے تھے اور وہ شام کی طرف بڑھ رہے تھے۔ مسلسل پچاس برس کی ان شکستوں…
اسلام میں سینکڑوں، ہزاروں بلکہ لاکھوں علما، فضلا، مجتہدین، ائمۂ فن اور مدبّرین گزرے ہیں، لیکن مجدد یعنی ریفارمر بہت کم پیدا ہوئے ہیں۔ مجدد یا ریفارمر کے لیے تین شرطیں ضروری ہیں:
(۱) مذہب، علم یا سیاست (پالیٹکس) میں کوئی مفید انقلاب پیدا کر دے۔
(۲) جو خیال اُس کے دل میں آیا ہو، وہ کسی…
*تجدید اور تجدد کا بیانیہ*
وارث مظہری
تجدید اور تجدد کا موضوع اپنے مختلف فکری سیاق میں اسلامی فکر و روایت میں ہمیشہ زیر بحث رہا ہے اور اس کی نظریہ سازی و معیار بندی کی جاتی رہی ہے کہ اسلامی فکر کی تعبیر کے کس پہلو پر تجدید اور کس دیگر پہلو پر تجدد کا اطلاق…
سوال: محترم ڈاکٹر محمد اکرم ندوی صاحب دامت برکاتہم، السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
گزشتہ سال آپ کا غامدی سینٹر امریکہ میں دورہ ہوا تھا اور اس موقع پر جناب محترم حسن الیاس صاحب کے ساتھ آپ کا ایک انٹرویو بھی ریکارڈ ہوا۔ اس سے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ آپ سے یہ دریافت…
"سؤر کی حرمت"
(محمد حسن الیاس)
خور و نوش میں حلت و حرمت کی بنیاد طیب اور خبیث کے امتیاز پر قائم ہے،چنانچہ طیبات حلال اور خبائث حرام ہیں۔دین ہر پہلو سے نفس انسانی کا تزکیہ چاہتا ہے، اِس لیے اُس کا مطالبہ ہے کہ باطن کی تطہیر کے ساتھ کھانے پینے کی چیزوں میں بھی طیب…
’الخراج بالضمان‘ کا صحیح تصور
(محمد حسن الیاس)
خرید و فروخت کے ایک معاملے میں نزا ع پیدا ہوا تو فریقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ فیصلہ ہو سکے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
أن رجلًا ابتاع غلامًا فأقام عنده ما شاء اللّٰه أن يقيم، ثم وجد به…
مَنۡ کَانَ یَظُنُّ اَنۡ لَّنۡ یَّنۡصُرَہُ اللّٰہُ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ فَلۡیَمۡدُدۡ بِسَبَبٍ اِلَی السَّمَآءِ ثُمَّ لۡیَقۡطَعۡ فَلۡیَنۡظُرۡ ہَلۡ یُذۡہِبَنَّ کَیۡدُہٗ مَا یَغِیۡظُ ﴿۱۵﴾وَ کَذٰلِکَ اَنۡزَلۡنٰہُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یُّرِیۡدُ
(سورہ حج)
(اِنھیں بتاؤ کہ)
جو یہ گمان رکھتا ہو کہ اللہ دنیا اور آخرت میں ہرگز اُس کی مدد نہ کرے گا،…
"ہماری دعوت"
دین اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے جو اُس نے پہلے انسان کی فطرت میں الہام فرمائی اور اِس کے بعد اُس کی تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ اپنے پیغمبروں کی وساطت سے انسان کو دی ہے۔ اِس سلسلہ کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ چنانچہ دین کا تنہا ماخذ اب آپ…
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے "معجم الدوحة التاريخي للغة العربية" (دوحہ تاریخی لغت برائے عربی زبان) کا افتتاح کر دیا ہے۔ اسے 'عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی اسٹڈیز' نے تیار کیا ہے۔ یہ لغت عربی زبان کے الفاظ کے کتبوں اور قدیم تحریروں میں ابتدائی استعمال سے لے کر اب تک…
"علم و فکر کے چار درخشاں نام"
غامدی سینٹر میں ہماری یہ مستقل کوشش رہی ہے کہ امت مسلمہ کے علمی ورثے اور اہلِ علم کی عظمت کو ہر سطح پر نمایاں کیا جائے۔
اسی مقصد کے تحت سینٹر میں ایک Wall of Fame
قائم کی گئی ہے، جہاں امت کے اُن جلیل القدر علما اور مفکرین کی…
"ٹیپو سلطان اور نظام حیدرآباد"
(دو رویے، دو نتائج)
برصغیر میں برطانوی غلبے کے آغاز پر مسلمانوں کے سامنے عملاً دو ہی راستے تھے: ایک مزاحمت کا راستہ، اور دوسرا صبر کے ساتھ حالات کو تسلیم کر کے اپنی بقا، تعمیر اور مستقبل کی ازسرِنو تشکیل کا راستہ۔
یہ دونوں راستے کسی مجرد فکری مناقشے میں نہیں، بلکہ…