کیا ظلم جہاد کو لازم کر دیتا ہے؟
علماء کے اعلان کی شرعی حیثیت!
(تحریر: محمد حسن الیاس)
اسلامی شریعت میں کسی حکم کی فرضیت تین اصولی تقاضوں پر قائم ہے: سبب کا ظہور، شرط کا تحقق، اور مانع کا ازالہ۔ کوئی ہدایت اسی وقت لازم قرار پاتی ہے جب اس کا حقیقی سبب سامنے آ جائے، عمل…
کیا حدیث میں بھی وحی بیان ہوئی ہے؟
(تحریر: محمد حسن الیاس)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم و عمل پر مبنی ذخیرۂ احادیث کے حوالے سے ایک بنیادی سوال مسلسل علمی حلقوں میں زیرِ بحث رہا ہے کہ آیا اس میں وحی کا کوئی پہلو شامل ہے یا نہیں۔ اگر یہ تسلیم کر لیا…
جنگ اور نفرت کا قومی جنون
(ہماری اجتماعی نفسیات کا المیہ)
ہماری قوم کی حسِ مزاح، زندہ دلی اور حب الوطنی اپنی جگہ،
مگر جنگ کی محبت اور دشمن کے خلاف نفرت کا وہ بے قابو جنون جو آج قوم کے لاشعور میں دہک رہا ہے۔
یہ محض ایک وقتی جذبہ نہیں،
بلکہ ایک ایسا قومی نفسیاتی مرض ہے جس…
کراچی احمدی کا ناحق قتل:
ظلم، بے حسی اور مذہبی زوال کی داستان
(تحریر: محمد حسن الیاس)
کراچی میں ایک اور احمدی شہری کا ناحق قتل کوئی اتفاقی سانحہ نہیں۔ یہ اس مذہبی فکر کا برگ و بار ہے جو برسوں سے نفرت، تعصب اور تکفیر کی زمین میں پروان چڑھتا رہا ہے۔ یہ سانحہ محض ایک فرد…
"دروازہ جو اندر کھلتا ہے"
سوچیے، کہ زندگی میں آپ کسی کام میں مسلسل محنت کر رہے ہوں، اور کسی معتبر ذریعے سے یہ معلوم ہو جائے کہ اس کا انجام کیا ہونے والا ہے؟ تو کیا آپ وہ سچ جاننے کا موقع ضائع کریں گے؟
اگر وہ خبر امید افزا ہو، تو دل کو قرار آ…
"جہاد کے فتوے، ریاستی پالیسی اور کشمیر کا محاذ"
(تحریر: محمد حسن الیاس)
دین و شریعت نے مسلح جدوجہد کے بارے میں جو اصول واضح کیے ہیں، ان میں تین نکات خاص طور پر نمایاں ہیں: اول، ایسی جدوجہد صرف باقاعدہ ریاستی نظم کے تحت کی جائے؛ دوم، اس میں قیادت کی اطاعت لازم ہو؛ اور سوم،…
"اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں..."
یہ جملہ اکثر سادگی سے ادا ہوتا ہے۔ سننے والا اسے شاید خاموشی، بے بسی یا بے نیازی سمجھے
لیکن جو شخص یہ کہہ رہا ہوتا ہے، وہ درحقیقت ایک بہت بڑا فیصلہ کر چکا ہوتا ہے۔
یہ اعلان ہوتا ہے کہ وہ اب انسانوں کے بنائے نظام سے مایوس ہو چکا…
مام بخاری کی کتاب: وحی یا تاریخ؟
(تحریر: محمد حسن الیاس)
غامدی صاحب نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت فرمائی کہ دین کا ماخذ صرف قرآن اور سنت ہیں، جبکہ بخاری اور دیگر مجموعہ ہائے احادیث دین کا براہ راست ماخذ نہیں، بلکہ زمانۂ رسالت کے حالات و واقعات پر مبنی تاریخی ریکارڈ ہے۔
غامدی صاحب یہ…
قرآن مجید ہمیں ہمارے سب سے بڑے دشمن کا ایک ایسا چونکا دینے والا راز بتاتا ہے جو انسان کو اپنے باطن میں جھانکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ارشاد فرمایا:
"وَإِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ" (الانفال: 48)
“اور جب شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال خوشنما بنا دیے۔”
یہ بظاہر معمولی سی بات لگتی ہے،…
پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والی زیادتیوں کی بنیاد وہ صدارتی آرڈیننس ہے، جو اُنھیں اسلامی شعائر کے اظہار سے روکتا ہے۔
یہ آرڈیننس اُس پارلیمانی قرارداد کا تسلسل ہے، جس میں انھیں غیر مسلم قرار دیا گیا۔
یہ قانون اس لیے بنا کہ ریاست نے قراردادِ مقاصد کے تحت "کلمہ" پڑھ کر ایمان کے محتسب کی…
والد گرامی قدر محمد الیاس حیدری اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ إنا للّٰه وإنا اليه راجعون۔ ماں باپ کا رشتہ زمین پر خدا کا سایہ ہوتا ہے۔جس طرح ہمارا پالن ہار کائنات کی تدابیر سر انجام دیتا ہے،اسی طرح اس کی تفویض سے دنیا میں اولاد کے لیے یہ خدمت والدین ادا کرتے ہیں۔اس…
محمد حسن الیاس صاحب جناب جاوید احمد غامدی کے تحقیقی معاون ہیں۔ اِس کے ساتھ وہ ’’غامدی سینٹر آف اسلامک لرننگ، امریکا‘‘ کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں انڈیا کی ایک ویب سائٹ ’’اشتراک ڈاٹ کام‘‘ (ishtiraak.com) نے اُن کا انٹرویو شائع کیا ہے۔ انٹرویو نگار…