’’المورد‘‘ کے حلقۂ علما کے پہلے عالم رخصت ہوئے ، ’’بے شک ہم سب کو اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے۔‘‘ علامہ عبدالستار غوری صاحب سے میرے تعلق کی سرحد ایک ملاقات سے زیادہ طویل نہیں—- ان کے کام سے تعارف تو پہلے سے تھا، لیکن ’’المورد‘‘ لاہور کی عمارت میں جب انھیں پہلی…
اسلام کی عبادات میں سے نماز اہم ترین عبادت ہے ۔اِس عبادت کے لیے جو اعمال شریعت میں مقرر کیے گئے ہیں، وہ اجماع اور تواتر سے ثابت ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے اہتمام سے اِن اعمال کو ادا کیا اور لوگوں کو تلقین فرمائی کہ نماز اِس طرح پڑھو ،جس طرح…
جناب جاوید احمد غامدی کے موقف پر بعض اشکالات کا جائزہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہاسے مروی ایک روایت میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا ارادہ رکھنے والے غیر حاجیوں کو ذی الحجہ کی ابتدا سے بال اور ناخن نہ کاٹنے کی تلقین فرمائی ہے ۔روایت کے الفاظ ہیں: إِذَا…
زنا بالجبر پر ہمارے جلیل القدر فقہا کے نقطۂ نظر پر ہم نے کئی طالب علمانہ سوالات اٹھائے تھے،اس کی توضیح میں کی گئی گفتگو میں معروف فقیہ اور عالم ابن عبدالبر کی معروف کتاب ’’الاستذکار‘‘ سے فقہا کا موقف بھی نقل کیا تھا ،وہ لکھتے ہیں: وَقَدْ أَجْمَعَ الْعُلَمَاءُ عَلٰی أَنَّ عَلَی الْمُسْتَکْرِہِ الْمُغْتَصِبِ…
حج کا مہینا دین ابراہیمی کی روایت میں ہمیشہ سے متعین رہا ہے۔ قدیم عہد میں سفر اس طرح آسان نہیں ہوا کرتے تھے، اس لیےعازمین حج طویل مسافت کومعاشی ضروریات کے پیش نظر تجارتی قافلوں کی صورت میں طے کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ خدا کے دین میں ذوالقعدہ، ذو الحجہ اور محرم میں حج…
ہمارے مذہبی اجتماعات ، دینی وعوتی لٹریچر اور توہین رسالت کی سزا کی بحثوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ جوشخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب و شتم کرے ،اُسے قتل کردو۔ اِس روایت کے مکمل الفاظ کچھ یوں ہیں: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ الْقَاضِي،…
اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم کے ذریعے سے جن دو علاقوں کا اپنی توحید کے مراکز کے طور پرانتخاب کیا تھا ،ان میں سے ایک جزیزہ نماے عرب ہے ،جہاں سیدنا ابراہیم نے اپنے بیٹے سیدنا اسمٰعیل کو آباد کیا تھا،اور دوسرا کنعان ہے،جہاں پہلے سیدنا اسحٰق اور پھر سیدنا یعقوب علیہم السلام مامور ہوئے،جنھیں…
یہ کائنات اختلافات کی رنگا رنگی اورتنو عات کے عجائبات کا نگارخانہ ہے۔ اس کا حسن اختلافات کی آویزشوں کا نتیجہ ہے۔اس کا نظم اس افتراق میں جھلکتا معجزہ ہے۔ حکمت کی ساری اساس اور دانش کی ساری جستجوکا منتہیٰ اس کے اختلاف میں وحدت کی دریافت اور اس کے افتراق میں یکسانیت کا حصول…
(دو روایتوں سے استدلال کا جائزہ) ایک فاضل صاحب علم نے کچھ عرصہ قبلاِس موضوع پر قلم اٹھایا تھا کہ قرآن مجید قطعی الدلالت نہیں ہے۔اُن کے مطابق نظم کی رعایت سے سمجھے ہوئے قرآن مجیدکے متعین مفاہیم کو بہ یک وقت،نظم کی رعایت کے بغیرکسی دوسرےمفہوم میں استعمال کیے جانے کے نظائر خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ…
(ایک روایت سے استدلال) حدیث کی بعض کتابوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے یہ بات نقل ہوئی ہے کہ بچے اگر دس سال کی عمر تک نماز ادا نہ کریں تو اُنھیں مارا جائے گا، یہاں تک کہ وہ نماز ادا کرنا شروع کردیں۔ اِس مضمون کی روایت کے الفاظ کچھ یوں ہیں:…
سوال: جب تمام انبیا اپنی اپنی قوموں میں بھیجے گئے اور ان کی تعلیمات اور شریعت بھی ان کی قوم تک مخصوص تھی توپھر یہ کیوں نہیں کہا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی عرب قوم کی طرف بھیجےگئے اوران کی لائی ہوئی تعلیمات اور شریعت بھی ان کی قوم کے…
ہم تھوڑی دیر کے لیے تصور کر لیتے ہیں کہ زینب زندہ ہے ۔ وہ کوڑے دان کے پاس بے ہوش پڑی ملی تھی ۔اسے بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا ،اور یوں اس کی جان بچ گئی۔ چند ہفتوں بعد جب وہ چلنے کے قابل ہوئی تو عدالت نے اسے طلب کر لیا اور اس…