شریعت میں تبدیلی"
مصنف : جاوید احمد غامدی
اسلامی شریعت اللہ کا قانون ہے، جو اُس نے اپنے بندوں کو راہ راست پر رکھنے کے لیے نازل فرمایا ہے۔ اِس قانون سے واقف ہر شخص جانتا ہے کہ اِس میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خود اِس کے نازل کرنے والے کی طرف سے تبدیلی ہو…
’الخراج بالضمان‘ کا صحیح تصور
(محمد حسن الیاس)
خرید و فروخت کے ایک معاملے میں نزا ع پیدا ہوا تو فریقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ فیصلہ ہو سکے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
أن رجلًا ابتاع غلامًا فأقام عنده ما شاء اللّٰه أن يقيم، ثم وجد به…
ہماری طالبعلمانہ رائے میں نکاح نامے میں یہ شرط شامل کرنا کہ شادی کے بعد بننے والی جائیداد یا مال میں طلاق یا شوہر کے انتقال کی صورت میں بیوی کو 50 فیصد حصہ دیا جائے، شریعت کے خلاف نہیں بلکہ اصولِ انصاف اور معاشرتی ضرورت کے عین مطابق ہے۔
بعض لوگ اسے قرآن کے قانونِ…
نوٹ:مدیر ماہانہ انذار: ابویحییٰ
[ذیل میں محمد حسن الیاس صاحب کا ایک مضمون نقل کیا جارہا ہے جس میں نزول قرآن مجید کے وقت رائج عربی کا دیگر زبانوں اور بعد کے زمانے کی عربی زبان سے ایک تقابل کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے فرزدوق جو عہد خلافت راشدہ میں پیدا ہونے والے ایک…
کم سن بچیوں سے نکاح: قرآن مجید سے غلط استدلال
سورۂ طلاق کی آیت 4 کا حوالہ دے کر بعض لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ چونکہ قرآن نے اُن خواتین کی بھی عدت بیان کی ہے جنہیں حیض نہیں آیا، اس لیے گویا قرآن کم سن بچیوں سے شادی کو تسلیم کرتا اور اسے جائز…
امام ابو حنیفہؒ کو اسلام میں جو رتبہ حاصل ہے، اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ جس کثرت سے اُن کی سوانح عمریاں لکھی گئیں، کسی کی نہیں لکھی گئیں، اور اُن ناموروں نے لکھیں جو خود اس قابل تھے کہ ان کی مستقل سوانح عمریاں لکھی جاتیں۔ عربی، فارسی، ترکی بلکہ…
مولانا ابو الاعلیٰ مودودی نے تجدید و احیاے دین میں امام غزالی کے تجدیدی کارناموں کا خلاصہ پیش کیا ہے، جو درج ذیل ہے:
اوّلًا، انھوں نے فلسفۂ یونان کا نہایت گہرا مطالعہ کرکے اس پر تنقید کی اور اتنی زبردست تنقید کی کہ اس کا وہ رعب جو مسلمانوں پر چھا گیا تھا، کم ہو…
علامہ سید سلیمان ندویؒ کا مسلک اور علمی مزاج
حضرت علامہؒ نے ’ تراجمِ علماے حدیثِ ہند ‘ (مؤلف: ابو یحییٰ امام خاں نوشہری) پر جو مقدمہ تحریر فرمایا ہے، اس میں اپنی بابت رقم طراز ہیں:
” میں سنت کا پیرو ہوں اور توحیدِ خالص کا معتقد ہوں۔ سنت کو دلیلِ راہ مانتا ہوں، اور علماء…
ہندوستان کی یہ کیفیت تھی جب اسلام کا وہ اخترِ تاباں نمودار ہوا جس کو دنیا شاہ ولی اللہ دہلوی کے نام سے جانتی ہے۔ مغلیہ سلطنت کا آفتاب لبِ بام تھا، مسلمانوں میں رسوم و بدعات کا زور تھا، جھوٹے فقراء اور مشائخ جا بجا اپنے بزرگوں کی خانقاہوں میں مسندیں بچھائے اور اپنے…
شاہ ولی الله
ابن تیمیہ اور ابن رشد کے بعد بل کہ خود انھیں کے زمانے میں مسلمانوں میں جو عقلی تنزل ہوا اس لحاظ سے یہ امید نہیں رہی تھی کہ پھر کبھی کوئی صاحبِ دل و دماغ پیدا ہوگا، لیکن قدرت کو اپنی نیرنگیوں کا تماشا دکھلانا تھا کہ اخیر زمانے میں جب کہ…
امام غزالیؒ کے ڈیڑھ سو برس بعد، ساتویں صدی کے نصفِ آخر میں امام ابنِ تیمیہؒ پیدا ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ دریائے سندھ سے فرات کے کناروں تک تمام مسلمان قوموں کو تاتاری غارت گر پامال کر چکے تھے اور وہ شام کی طرف بڑھ رہے تھے۔ مسلسل پچاس برس کی ان شکستوں…
اسلام میں سینکڑوں، ہزاروں بلکہ لاکھوں علما، فضلا، مجتہدین، ائمۂ فن اور مدبّرین گزرے ہیں، لیکن مجدد یعنی ریفارمر بہت کم پیدا ہوئے ہیں۔ مجدد یا ریفارمر کے لیے تین شرطیں ضروری ہیں:
(۱) مذہب، علم یا سیاست (پالیٹکس) میں کوئی مفید انقلاب پیدا کر دے۔
(۲) جو خیال اُس کے دل میں آیا ہو، وہ کسی…