مولانا ابو الاعلیٰ مودودی نے تجدید و احیاے دین میں امام غزالی کے تجدیدی کارناموں کا خلاصہ پیش کیا ہے، جو درج ذیل ہے:
اوّلًا، انھوں نے فلسفۂ یونان کا نہایت گہرا مطالعہ کرکے اس پر تنقید کی اور اتنی زبردست تنقید کی کہ اس کا وہ رعب جو مسلمانوں پر چھا گیا تھا، کم ہو…