’’سبع مثانی‘‘
مکتبِ فراہی کی تفہیم
(محمد حسن الیاس)
قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد ہوا ہے:
وَلَقَدْ اٰتَيْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِيْ وَالْقُرْاٰنَ الْعَظِيْمَ۔
’’اور ہم نے تمھیں سات مثانی اور قرآنِ عظیم عطا کیا ہے۔‘‘
(الحجر 15:87)
اس آیت میں ’’سبعاً من المثانی‘‘ سے کیا مراد ہے، اس بارے میں مفسرین کے ہاں…