"ہماری دعوت"
دین اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے جو اُس نے پہلے انسان کی فطرت میں الہام فرمائی اور اِس کے بعد اُس کی تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ اپنے پیغمبروں کی وساطت سے انسان کو دی ہے۔ اِس سلسلہ کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ چنانچہ دین کا تنہا ماخذ اب آپ…
"علم و فکر کے چار درخشاں نام"
غامدی سینٹر میں ہماری یہ مستقل کوشش رہی ہے کہ امت مسلمہ کے علمی ورثے اور اہلِ علم کی عظمت کو ہر سطح پر نمایاں کیا جائے۔
اسی مقصد کے تحت سینٹر میں ایک Wall of Fame
قائم کی گئی ہے، جہاں امت کے اُن جلیل القدر علما اور مفکرین کی…
"ٹیپو سلطان اور نظام حیدرآباد"
(دو رویے، دو نتائج)
برصغیر میں برطانوی غلبے کے آغاز پر مسلمانوں کے سامنے عملاً دو ہی راستے تھے: ایک مزاحمت کا راستہ، اور دوسرا صبر کے ساتھ حالات کو تسلیم کر کے اپنی بقا، تعمیر اور مستقبل کی ازسرِنو تشکیل کا راستہ۔
یہ دونوں راستے کسی مجرد فکری مناقشے میں نہیں، بلکہ…
عورت کی تادیب
مخاطب: شوہر یا معاشرہ؟
(محمد حسن الیاس)
قرآن مجید کے طرزِ خطاب کا بنیادی اصول یہ ہے کہ اگرچہ اس کا خطاب پیغمبر کی زبانی پوری سوسائٹی سے ہوتا ہے، لیکن عملی ہدایات ہمیشہ ان کرداروں سے متعلق ہوتی ہیں جو سیاقِ کلام میں واضح طور پر زیرِ بحث ہوں۔ عمومی خطاب حکم کے عموم…
تصورِ خدا: علمِ کلام اور فطری استدلال
(محمد حسن الیاس)
مسلمانوں کی علمی روایت میں خدا کے وجود کے اثبات اور اس کی صفات کی تفہیم و توضیح کے حوالے سے دو نمایاں طرزِ فکر سامنے آتے ہیں: ایک وہ جو قرآن کے سادہ، فطری اور وجدانی استدلال پر مبنی ہے، اور دوسرا وہ جو علمِ کلام…
’الخراج بالضمان‘ کا صحیح تصور
(محمد حسن الیاس)
خرید و فروخت کے ایک معاملے میں نزا ع پیدا ہوا تو فریقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ فیصلہ ہو سکے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
أن رجلًا ابتاع غلامًا فأقام عنده ما شاء اللّٰه أن يقيم، ثم وجد به…
بے شعور مسلمان، باشعور ملحد!
(محمد حسن الیاس)
دین کا اصل تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے خالق سے شعوری تعلق قائم کرے، نہ کہ محض نسلی یا موروثی انتساب پر بھروسہ کرے۔ اللہ نے انسان کو عقل و شعور دیا ہے اور اسی بنیاد پر وہ اس کے حضور جواب دہ ہے۔
اہل کتاب نے یہی غلطی…
"تجدَّدَ یتجدَّدُ، تجدُّدًا" سے عربی زبان میں اسم فاعل بنتا ہے "مُتجدِّد"۔ اس کا مطلب ہے کسی شے کو نیا بنانا یا نئی شکل دینا۔ جب یہ لفظ دین کے ساتھ جُڑتا ہے، جیسے "متجدّدِ اسلام"، تو اس سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو دین کی اصل ساخت کو بدل کر، اسے زمانے کے…
" توہین رسالت کے قانون پر علما کی حساسیت"
(دیوبندی روایت کو درپیش چیلنچ اور اس کی تاریخ)
توہین رسالت کی سزا کا مسئلہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ امت کی علمی تاریخ میں یہ مسئلہ ہمیشہ سے علما کے مابین زیر بحث رہا ہے۔اس کی اصل بنیاد تو یقیناً دینیاتی ہے،جیسے کہ قرآن مجید…
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ: ایک عہد ساز مفکر!
(تحریر: محمد حسن الیاس)
خدا کی اس دنیا میں کچھ ایسے انسان بھی جنم لیتے ہیں جن کے وجود میں بصیرت کی ضیا، فکر میں تدبر کی گونج، اور بیان میں معانی کی تابندگی ازل سے پیوست ہوتی ہے۔ وہ علم کو تراشتے، اس میں نئی روح پھونکتے، اور…
فکر اور مزاحمت: اقبال سے انقلاب تک!
فکر کی تاثیر فوری طور پر نمایاں نہیں ہوتی۔ یہ ابتدا میں ایک بے نام اضطراب کی صورت میں جنم لیتی ہے، جو رائج نظامِ فکر پر سوال اٹھاتا ہے۔ یہی خلش وقت کے ساتھ ایک فکری نقش میں ڈھلتی ہے، جو نجات کی سمت اشارہ کرتی ہے۔ پھر…
"تاریخ کے ملبے پر کھڑی امت"
(گمشدہ عظمت، خاموش حال، تاریک مستقبل)
تباہی کی راکھ سے اٹھنے والی دنیا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد جو پُرامن، خوابناک، اور نئی تہذیبی اقدار پر مبنی عالمی عرف تراشا تھا، انسانوں کے اس رومانوی عقد کا ہنی مون اب اختتام کو پہنچ رہا پے۔
یہ وہ بندھن تھا جس کی…