علمی روایت میں اختلاف اپنی اصل قدر اسی وقت پیدا کرتا ہے جب وہ سنجیدگی، تحقیق، تہذیب اور استدلال کے ساتھ سامنے آئے۔ فکر و نظر کے اختلافات اگر علمی وقار کے ساتھ زیرِ بحث آئیں تو وہ نہ صرف فہم و بصیرت کو وسعت دیتے ہیں، بلکہ مکالمے، نقد اور تحقیق کی زندہ روایت…