عورت کی تادیب
مخاطب: شوہر یا معاشرہ؟
(محمد حسن الیاس)
قرآن مجید کے طرزِ خطاب کا بنیادی اصول یہ ہے کہ اگرچہ اس کا خطاب پیغمبر کی زبانی پوری سوسائٹی سے ہوتا ہے، لیکن عملی ہدایات ہمیشہ ان کرداروں سے متعلق ہوتی ہیں جو سیاقِ کلام میں واضح طور پر زیرِ بحث ہوں۔ عمومی خطاب حکم کے عموم…