کیا زکوٰۃ کا نصاب بدلا جا سکتا ہے؟
(شیخ یوسف القرضاوی اور جناب جاوید احمد غامدی کا نقطۂ نظر)
اسلامی احکام ہمیشہ کسی معقول علت پر مبنی ہوتے ہیں، اور اگر وہ علت تبدیل ہو جائے تو احکام کے اطلاق میں بھی تغیر آ سکتا ہے۔ اصولِ فقہ میں یہ قاعدہ بیان کیا جاتا ہے:
"الأحكام تدور مع…
